New Zealand's Doug Bracewell announces retirement from cricket-AFP
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈگ بریسویل نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے 35 سالہ بریسویل نے اپنے کیریئر میں 69 بین الاقوامی میچز میں بلیک کیپس کی نمائندگی کی، جن میں 28 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔
پسلی کی مسلسل انجری کے باعث وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور رہے، جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
ڈگ بریسویل نے ٹیسٹ کرکٹ میں 74 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی یادگار کارکردگی 2011 میں ہوبارٹ ٹیسٹ میں سامنے آئی، جہاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایک میچ میں 9 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے تاریخی فتح دلائی۔
وائٹ بال کرکٹ میں بھی انہوں نے 41 بین الاقوامی میچز کھیلے، جبکہ ان کی آخری بین الاقوامی شرکت 2023 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہوئی۔



