Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • آج کے کالمز
  • کھیل

بابر واپس آ گیا! وہ لمحہ جس کا شائقین سالوں سے انتظار کر رہے تھے

ICC fined Babar Azam-Image Credit: PCB

ICC fined Babar Azam-Image Credit: PCB

تحریر: راشد زبیری

راولپنڈی کا شام ڈھلتا منظر اور ایک بھرپور شاٹ، جب بابر اعظم نے مدوشن کی گیند کو آن سائیڈ کی سمت کھیلا تو صرف ایک رن نہیں بنا، بلکہ 807 دنوں سے جاری بےچینی، تنقید اور انتظار کا بوجھ بھی ہلکا ہو گیا  تین سالہ سنچری خشک سالی کے بعد اس ایک لمحے نے پاکستان کے اسٹار بلے باز کو وہاں واپس پہنچا دیا جہاں ان کی اصل پہچان ہے، تسلسل، وقار اور کلاس۔2023 کی آخری سنچری کے بعد ہر نئی اننگز بابر کے لیے ایک امتحان بن گئی تھی نصف سنچریاں آتی رہیں لیکن سو کا سنگ میل جیسے فاصلہ بڑھاتا رہا۔ ہوم سیریز کے پہلے میچ میں ہسرنگا کی گوگلی نے اُن کے اعتماد پر ایک اور خراش ڈال دی، مگر شاید یہی شکست دوسری اننگز کی مضبوط بنیاد تھی جمعہ کو راولپنڈی میں بابر نے وقت لیا، گیند کو سمجھا، اور اپنی کلاس کو خاموشی میں ترتیب دیا 115 گیندوں پر مکمل کی گئی سنچری محض ایک عددی کامیابی نہیں بلکہ ایک بیانیہ تھی  کہ بڑے کھلاڑی اپنی رفتار نہیں کھوتے، صرف تھوڑا رک کر خود کو دوبارہ ترتیب دیتے ہیں۔اس سنچری کے ساتھ بابر کی بین الاقوامی سنچریوں کی تعداد 32 ہوگئی، جن میں 20 ون ڈے، 9 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔ 104 نصف سنچریوں کا ذخیرہ اُن کی مستقل مزاجی کا صاف ثبوت ہے۔اصل کامیابی مگر یہ ہے کہ یہ سنچری بابر کے اعتماد کی واپسی تھی، پاکستان کے مڈل آرڈر کی نئی سانس، اور شائقین کے لیے ایک یاد دہانی کہ بابر اعظم اب بھی وہی بابر ہے، شفاف تکنیک اور دلکش اسٹروک پلے کا سنہری نام یہ صرف ایک اننگز نہیں تھی؛ شاید یہ بابر اعظم کے کیریئر کا نیا موڑ تھا، جہاں اعتماد، وقار اور عزم ازسرِنو جنم لیتا ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل بابر اعظم پاکستان کرکٹ کرکٹ

Post navigation

Previous: بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا
Next: بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر دھماکہ، 9 افراد ہلاک

FIFA World Cup: Iran and New Zealand draw 2-2 in thrilling clash-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

FIFA World Cup: Cape Verde, a team considered weak, surprised Spain-Getty Images
  • کھیل

فیفاورلڈ کپ : کمزور سمجھی جانے والی ٹیم کیپ ورڈی نے اسپین کو حیران کر دیا

PCB announces new central contract track system-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے ٹریک سسٹم کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑہیے

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.