انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز، الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے پبلک نوٹس جاری

0
154

انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز، الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے پبلک نوٹس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں الیکشن کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات مسترد کرتے ہوئے انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا اور کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیے۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جارہے ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کےامیدواران کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی آج سے آغاز ہوگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر ہو گی، اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے،کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔