
Barca beat Sevilla 4-1 to close gap on leaders Real Madrid Photo-Reuters
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسپینش لالیگا کے ایک میچ میں بارسلونا اور سویلا آمنے سامنے تھے جہاں بارسلونا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیویلا کو شکست دی اور لا لیگا میں ریال میڈرڈ کے ساتھ پوائنٹس کے فرق کو کم کر لیا۔
بارسلونا نے میچ کا آغاز زبردست انداز میں کیا۔ ساتویں منٹ میں رابرٹ لیوینڈوسکی نے انیگو مارتینز کے پاس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ تاہم، صرف ایک منٹ بعد روبن ورگاس نے سیویلا کے لیے گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
ہاف ٹائم کے بعد بارسلونا نے لوپیز کو متبادل کے طور پر میدان میں اتارا، اور انہوں نے آتے ہی اپنے پہلے ٹچ کے ساتھ شاندار ہیڈر لگا کر ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔ تاہم، جلد ہی انہیں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے جائزے کے بعد جبریل سو پر فاؤل کرنے کی وجہ سے ریڈ کارڈ دے دیا گیا۔
سیویلا نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ورگاس کا ایک گول آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔ بارسلونا نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید حملے کیے اور رافینیا نے باکس کے باہر سے ایک زبردست شاٹ مار کر اسکور 3-1 کر دیا۔
میچ کے اختتامی لمحات میں ایرک گارسیا نے گول کر کے بارسلونا کی برتری کو مزید مضبوط کیا اور اسکور 4-1 پر پہنچا دیا۔
دوسری طرف، لا لیگا کے ٹاپ ٹیمز ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا میچ 1-1 سے برابر رہا، جس کی وجہ سے بارسلونا کو پوائنٹس کے فرق کو کم کرنے کا موقع ملا۔
بارسلونا کا اگلا میچ 17 فروری کو ریو ویلیکانو کے خلاف ہوگا، جبکہ سیویلا 16 فروری کو ویلاڈولڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔
