اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں اس ہفتے نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، کیونکہ پاکستان کے اسپنر نعمان علی اور ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد نمایاں ترقی حاصل کی۔
دریں اثنا، پاکستان کے کئی نامور کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپنی رینکنگ میں کمی دیکھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں نعمان کی شاندار 16 وکٹ نے انہیں آئی سی سی ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پانچویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔
انہوں نے 806 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے، جو بائیں ہاتھ کے اسپنر کے لیے ایک شاندار کارنامہ ہے اسی سیریز کے دوران 15 وکٹ لینے والے ساجد خان 644 پوائنٹس کے ساتھ 2 درجے ترقی کرکے 21 ویں نمبر پر آگئے۔
تاہم، رینکنگ اپ ڈیٹ کچھ دوسرے پاکستانی باؤلر کے لیے کم سازگار تھی۔
پاکستان کے اسٹار بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی ایک مقام گر کر 22 ویں نمبر پر ہیں، اب وہ 641 پوائنٹس پر ہیں ویسٹ انڈیز سیریز سے باہر کیے گئے محمد عباس 607 پوائنٹس کے ساتھ 27 ویں نمبر پر چلے گئے۔
نسیم شاہ بھی 4 درجے تنزلی کے ساتھ 40 ویں جبکہ خرم شہزاد 65 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔عامر جمال اب 73 ویں نمبر پر ہیں، میر حمزہ 91 ویں نمبر پر ہیں۔
عالمی سطح پر، ہندوستان کے جسپریت بمراہ بدستور نمبر 1 ٹیسٹ باولر کے طور پر غلبہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، اس کے بعد آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں، پاکستان کے ریڈ بال کے نائب کپتان سعود شکیل کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، وہ 739 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے۔
بلے سے لچک دکھانے والے محمد رضوان دو درجے ترقی کر کے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے تاہم، ویسٹ انڈیز سیریز میں کپتان بابر اعظم کی جدوجہد کی وجہ سے وہ تین درجے نیچے 19ویں نمبر پر آ گئے۔
انگلینڈ کے جو روٹ بدستور ٹاپ رینکنگ ٹیسٹ بلے باز ہیں، اس کے بعد ہیری بروک اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔