Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی، بنگلہ دیش ہائی کمشنر

Untitled design - 2025-01-29T160307.186

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ چند ماہ میں براہ راست پروازیں شروع ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے رپورٹ کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ناصر منصور قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے اس پیش رفت کا اعلان کیا۔

اعلامیے کے مطابق محمد اقبال حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈھاکا، کراچی اور لاہور کے درمیان کارگو پروازیں بھی جلد شروع ہو جائیں گی، جس سے تجارت اور کاروباری تبادلوں کو مزید سہولت ملے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق ہائی کمشنر نے پاکستانی شہریوں کے لیے آن لائن بنگلہ دیشی ویزوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کاروباری شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کو دو طرفہ فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں اور صنعتی تعاون کو تلاش کرنے کی بھی ترغیب دی، مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

تجارت کے حوالے سے ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مواقع کا ذکر کیا جس میں چینی، سٹیل، آلات جراحی سیمنٹ، خشک میوہ جات، گلابی نمک، دودھ کی مصنوعات، ماربل اور کوئلہ جیسی اشیا بنگلہ دیش کو برآمد کی جا سکتی ہیں جبکہ پاکستان بنگلہ دیش سے چائے اور پٹ سن جیسی اشیاء درآمد کر سکتا ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی کاروباری، صنعت اور تجارتی برادری اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے اہم سنگ میل عبور کر سکتی ہے۔

انہوں نے ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے مقصد کے ساتھ جلد سے جلد ممکنہ سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ تقسیم کے بعد ڈھاکا کے رہنما باالخصوص طور پر شیخ حسینہ کی سابقہ حکومت نے نئی دہلی کے ساتھ قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے اور اسلام آباد سے دور رہنے کو ترجیح دی، تاہم اگست 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرنے کے بعد سے تجارتی اور دو طرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Tags: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری براہ راست پروازیں بنگلہ دیش پاکستان شروع ہونے کی توقع محمد اقبال حسین ہائی کمشنر

Post navigation

Previous: تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
Next: امریکہ: ٹک ٹاکرز، بلاگرز اور پوڈکاسٹرز کو وائٹ ہاؤس میں کوریج کی اجازت

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Second round of Israel-Lebanon talks in Washington, new hope for peace after ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن میں اسرائیل–لبنان مذاکرات کا دوسرا دور، جنگ بندی کے بعد امن کی نئی امید

یہ بھی پڑہیے

Boston Marathon 2026: Pakistani athletes' excellent performance, new history created-X
  • کھیل

بوسٹن میراتھون 2026: پاکستانی ایتھلیٹس کی بہترین کارکردگی، نئی تاریخ رقم

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

PSL 11: Lahore Qalandars' Dasan Shanaka banned for one year-SLC
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کے داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی عائد

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Second round of Israel-Lebanon talks in Washington, new hope for peace after ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن میں اسرائیل–لبنان مذاکرات کا دوسرا دور، جنگ بندی کے بعد امن کی نئی امید

Russia-Iran contact on Middle East tensions, agree to maintain ceasefire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر روس–ایران رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.