Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 20 فیصد حصص خریدنے کیلئے تیار

Reko-Diq

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب پاکستان کے 9 بلین ڈالرمالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری مائننگ فنڈ پاکستان کے ریکوڈک پراجیکٹ میں حصص خریدنے کے لئے تیار ہے، جو ایک بار مکمل ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کانوں میں سے ایک ہو گی۔

منارا منرلز 25کھرب9 نو ارب روپے ( 9 بلین ڈالر) کے کمپلیکس کا 10سے20 فیصد حصہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے کینیڈا کے ’بیرک گولڈ‘ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے، مائننگ فنڈ حکومت پاکستان سے ایکویٹی حصص خریدے گا، جو کہ منصوبے کی 25 فیصد یعنی 500 ملین سے ایک ارب ڈالر تک کی مالک ہے۔

بیرک کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے گزشتہ ہفتے ریاض میں کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو بدل دے گا۔ سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری پورے منصوبے کے لئے اچھی ہو گی۔

ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزراءنے کہا کہ وہ اس منصوبے کے لئے پرعزم ہیں۔گزشتہ ہفتے پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ریاض کے دورے کے بعد کہا کہ یہ معاہدہ آخری مراحل میں ہے، جہاں ملک کے وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ انہیں اگلے چھ ماہ کے اندر معاہدے کی توقع ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے تصدیق کی کہ منارا ریکوڈک معاہدے پر غور کر رہی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے مملکت کی دھاتوں کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بندر الخریف نے کہا کہ منارا ہمارے لئے یہ یقینی بنانے کے لئے ایک اچھا ذریعہ ہوگا کہ سعودی عرب اپنی مستقبل کی صنعت کاری اور ضروریات کے لئے درکار معدنیات کی حفاظت کرے۔

رپورٹ کے مطابق مکمل ہونے پر یہ بیرک گولڈ کے لئے ایک بڑا فروغ ہو گا جسے مالی کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد حصص کی قیمتوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے مغربی افریقی ملک میں سونے کی اپنی بڑی کان کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

سعودی عرب پاکستان کے سب سے بڑے بیرونی قرض دہندگان میں سے ایک ہے، اس نے قرضوں کے رول اوور، مرکزی بینک کے ذخائر اور تیل کی سہولیات دیں۔

Tags: پاکستان ریکوڈک منصوبے سرمایہ کاری سعودی عرب سونے اور تانبے کے ذخائر

Post navigation

Previous: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے 2 دہائیوں بعد اہم میٹنگ
Next: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساجد اور نعمان کی ترقی

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑہیے

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.