Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

بشار الاسد صدارتی محل کو المزہ ہوائی اڈے سے جوڑنے والی سرنگ سے فرار ہوئے، رپورٹ

FILES-SYRIA-CONFLICT-ASSAD-1_1733738348701_1734357514869 (2)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ سات دسمبر کی شب بشار الاسد کے شامی دار الحکومت دمشق سے فرار کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس سفر میں بشار کے ہمراہ اس کا بڑا بیٹا حافظ اور بعض اہم شخصیات اور وفادار معاونین بھی شامل تھے۔

فرانس کے اخبار “لوفیگارو” نے سابق حکومت کے بعض قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ افراد نے ایک زیر زمین سرنگ کے ذریعے کوچ کیا جو دمشق میں صدارتی محل کو نزدیک واقع المزہ فوجی ہوائی اڈے سے جوڑتی ہے۔ یہ راستہ شام میں بڑھتی ہوئی سابقہ کشیدگی کے سبب تیار کیا گیا تھا۔

اخبار کے مطابق المزہ سے ان لوگوں نے حمیمیم میں روسی فوجی اڈے کا رخ کیا جو شام کے ساحل پر واقع ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بشار الاسد کے کوچ کی پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ اگرچہ بشار کو مسلح اپوزیشن کی دمشق کی سمت پیش قدمی کا علم ہو چکا تھا تاہم اس نے اپنے خاندان کے قریبی افراد یا سینئر ذمے داران کو بھی نہیں بتایا جن میں اس کا بھائی ماہر الاسد بھی شامل ہے۔ شامی فوج کے فورتھ ڈویژن کے سربراہ ماہر الاسد سے سب خوف کھاتے تھے۔ وہ بھی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسی روسی اڈے فرار ہو گیا تاہم وہ 36 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق بشار کے فرار سے قبل گزرے دن بد امنی سے بھرپور تھے۔ ایسے میں جب کہ مسلح اپوزیشن دمشق کی جانب بڑھ رہی تھی ، سرکاری حکام اور ذمے داران صدر بشار کی جگہ کے حوالے سے حیرت کا شکار تھے۔

اتوار آٹھ دسمبر کی دوپہر مسلح اپوزیشن دمشق میں مکمل طور پر داخل ہو چکی تھی جس کا مطلب بشار کے کنٹرول کا خاتمہ تھا۔

لوفیگارو کی رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ بشار کا فرار شام کے روس کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے کئی ماہ بعد سامنے آیا۔ نومبر کے اواخر میں سابق شامی صدر ماسکو میں تھا جہاں اسے مزید عسکری ہزیمت کے بارے میں جان کاری ملی۔ ان میں اہم ترین حلب کا اپوزیشن کے ہاتھوں میں چلا جانا تھا۔

با خبر ذرائع کے مطابق بشار نے اپنی حکومت مضبوط کرنے کےلیے روس سے مزید فوج کی درخواست کی جو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے مسترد کر دی۔ بشار کو بتایا گیا کہ ماسکو یوکرین میں جنگ میں مصروف ہے لہذا اس کے لیے شام میں کمک بھیجنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بات واضح تھی کہ ماسکو نے سات دسمبر کو اپنی ترجیحات بدل لی تھیں۔ یہ تبدیلی روس میں کئی ماہ کی داخلہ مشاورت اور بحث کے بعد سامنے آئی۔ اس سلسلے میں روس اور ایران کے سفارت کار دوحہ میں اکٹھا ہوئے تھے تا کہ بشار کا انجام متعین کیا جا سکے۔ اس اجلاس میں باور کرایا گیا کہ اب انخلا کا وقت آ گیا ہے۔

Tags: بشار الاسد شامی دار الحکومت دمشق فرار لوفیگارو

Post navigation

Previous: نئے مشرقِ وسطیٰ کا خواب نیتن یاہو کیلئے عذاب کے سوا کچھ نہیں: حوثی رہنما
Next: مذاکرات کا مقصد یہی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں، وزیراعظم شہباز شریف

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

یہ بھی پڑہیے

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

Messi equals the record for most goals scored in a World Cup-AP
  • کھیل

میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.