Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

قوم کی حمایت سے مادر وطن کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

Copy of featuredphoto (24)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ افواج پاکستان ہر سازش کو ناکام بنادیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کرکے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق میں آرمر، انفنٹری، میکا نائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس کے مربوط فائر، مینیوور آپریشنز کیے جب کہ برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے موثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

https://urduintl.com/wp-content/uploads/2024/12/ssstwitter.com_1733203874611.mp4

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان آپریشنز کو دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کو مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چینلجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے دن فوجیوں کے ساتھ میدان میں گزارا اور فوجی جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہم ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے دشمن کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل تیاری کو برقرار رکھنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔

Tags: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر افواجِ پاکستان حفاظت خود مختاری علاقائی سالمیت قوم کی حمایت مادر وطن

Post navigation

Previous: پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کی جانب گامزن: انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 648 پر آ گیا
Next: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.