Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن، پاکستان کا عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکے لیے اقدامات کا مطالبہ

Copy of featuredphoto - 2024-11-29T111206.389

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم مینر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی جانب سے منظم نسل کشی اور مظالم کو بہادری سے برداشت کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پربیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے یہ سال فلسطین کی تاریخ کا انتہائی تاریک سال رہا ہے۔ اسرائیل تاریخ کے گھناؤنے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اب تک 43000 معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کرچکا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی جانب سے حملوں، منظم نسل کشی اور تشدد کی مہم کو بہادری سے برداشت کر رہے ہیں۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے غزہ میں عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد کی کوششیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے محصور آبادی کے مصائب میں شدت آئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔ شہریوں، اسپتالوں، اسکولوں اور انفراسٹرکچر پر حملوں کو روکا جائے۔ فلسطینیوں کے لئے بھیجے جانے والے امدادی قافلوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ ان سنگین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی بے رحم خلاف ورزیوں کے لئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے حوالے سے جو استثنیٰ دیا جا رہا ہے اسی بنیاد پر اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں مزید تباہی پھیلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل چاہتا ہے، جس میں ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ہوگی اور جس کا دارالحکومت القدس شریف ہوگا۔ میں ایک بار پھر پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں۔ ہم امن، وقار اور حق خود ارادیت کے حصول کے لئے آپ کی جد و جہد میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم مینر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا ۔

صدرآصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، پاکستان تمام جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتاہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین عوام کوپاکستانی قوم کی مکمل سفارتی اورسیاسی حمایت حاصل ہے۔ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئےاپنےبھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Tags: آرمی چیف جنرل عاصم مینر پاکستانی عوام حکومت کی حمایت صدر مملکت آصف علی زرداری فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن مسئلہ فلسطین منصفانہ حل وزیراعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کا سفر جاری، 100 انڈیکس نئی سطح پر پہنچ گیا
Next: جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کو 6-0 سے شکست

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

یہ بھی پڑہیے

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Women's T20 World Cup 2026 prize money announced-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.