اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال انٹرنیشنل لیگ ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے، پاکستان والی بال فیڈریشن نے اس ایونٹ کو نومبر میں کرانے کا اعلان کیا تھا جوممکن نہ ہوسکا۔
اطلاعات کے مطابق بھارت نے لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجنے سے انکار کردیا ہے، البتہ بنگلہ دیش، سری لنکا، پولینڈ، برازیل، افغانستان، ایران اور ترکی کے حکام نے کھلاڑیوں کی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان والی بال فیڈریشن نے اسپانسر شپ حاصل کرلی ہے جبکہ چھوٹے اسپانسر سے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ میں چھ ٹیموں کو شامل کیا جائے گا، فرنچائز مالکان سے بات چیت مکمل ہوگئی ہے حکام جنوری میں انعقاد کے خواہش مند ہیں۔