Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

امریکا: کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نامزد

850828_51276679

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ترجمان کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔

ستائیس سالہ کیرولین لیویٹ امریکی تاریخ میں وائٹ ہاؤس کی سب سے کم عمر پریس سیکرٹری ہوں گی، نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی لیویٹ نے اپنی آبائی ریاست کے ایک کیتھولک کالج سینٹ اینسلم کالج سے مواصلات اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

نومنتخب صدر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کیرولین لیویٹ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور امریکی عوام تک ہمارا پیغام پہنچانے میں مدد کریں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیرولین ہوشیار اور انتہائی موثر رابطہ کار ثابت ہوئی ہیں، ہم ملکر امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں۔

کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد لیویٹ نے ریپبلکن کانگریس کی ایک سینیئر خاتون ایلیس سٹیفانیک کے لیے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں جنہیں نومنتخب صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سفیر کے طور پر کام کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس سے قبل رون زیگلر امریکی تاریخ میں وائٹ ہاؤس کے سب سے کم عمر پریس سیکرٹری تھے جنہوں نے 29 سال کی عمر میں یہ ذمہ دار انجام دی، جنہیں 1969 میں سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن نے مقرر کیا تھا۔

عوام جلد ہی لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں دیکھیں گے جہاں ٹرمپ کے پہلے دور میں صحافیوں اور امریکی عہدیداروں کے درمیان ان گنت بار تناؤ کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ ٹرمپ اپنی پہلی چار سالہ میعاد کے دوران متعدد پریس سیکرٹریز تبدیل کیے جن میں شان اسپائسر، سارہ ہکابی سینڈرز، سٹیفنی گریشم اور کیلی میک اینی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اگر نو منتخب صدر نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہوسکتا ہے۔

Tags: اعلان انتخابی مہم ترجمان کیرولین لیویٹ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نامزد

Post navigation

Previous: نیشنز لیگ: اسپین ڈنمارک کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن پر آگیا
Next: پی سی بی کی جانب سے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، نداڈار، عالیہ ریاض سمیت 6 کرکٹرز باہر

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.