اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وینندو ہسرنگا اتوار کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں، باؤلنگ کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ہسرنگا کو اپنے بعد کے اوور میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا، اور وہ بھاگتے ہوئے وکٹ کے درمیان لنگڑا رہے تھے۔
ان کی جگہ ایک اور لیگ اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر دوشن ہیمنتھا کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ہیمنتھا نے 5 ون ڈے کھیلے ہیں.
ہسرنگا کی غیر موجودگی سری لنکا کے لیے اہم ہوگی، خاص طور پر وہ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے، انھوں نے پہلے میچ میں 20 رنز دے کر 2، پھر دوسرے میں 17 رنز دے کر 4، جبکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 23 گیندوں پر اہم 22 رنز بھی بنائے۔
ہسرنگا دوسرے کھلاڑی بن گئے جو اس دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی پنڈلی کی انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔
سیریز کا آغاز بدھ سے ہوگا، پہلا میچ ڈمبولا میں کھیلا جائے گا، اور بقیہ دو میچ پالے کیلے میں ہوں گے۔