Sunday, October 27, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹپی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 25...

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 25 کھلاڑی شامل

Published on

spot_img

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 25 کھلاڑی شامل

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 25 مینز کرکٹر کو 12 ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹس دیے ہیں، جو یکم جولائی 2024 سے لاگو ہوں گے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے کیٹیگری جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

شان مسعود کی بی کیٹیگری اور نعمان علی کی سی کیٹیگری بالترتیب ہر ایک کی کپتانی اور فٹنس پر منحصر ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پانچ ابھرتے ہوئے کرکٹر خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست:

کیٹیگری اے (2): بابر اعظم اور محمد رضوان

کیٹیگری بی (3): نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود

کیٹیگری سی (9): عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حارث رؤف، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاداب خان

کیٹیگری ڈی (11): عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حریرہ، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر اور عثمان خان

Latest articles

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم کی واپسی

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر،...

نان فائلر شخص اب گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، وزیر خزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلر گاڑیاں...

ایران پر اسرائیلی حملہ: حملے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)متعدد اسرائیلی ذرائع نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بارے میں...

پی سی بی کے سربراہ کا محمد رضوان کو پاکستان کا وائٹ بال کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کے سربراہ کا محمد رضوان کو پاکستان کا وائٹ بال کپتان...

More like this