آئینی ترمیم کا معاملہ، بلاول ایک مرتبہ پھر مولانا کے گھر پہنچ گئے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکارنمبرز پورا کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کے وفد کے درمیان ملاقات میں وقفہ کر کے بلاول بھٹو سے ملاقات کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا وفد پہلے سے ہی سربراہ جمیت علمائے اسلام کے گھر موجود تھا ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد کے بعد وزیراعظم شہبازشریف رات گئے بغیر کسی پروٹوکول کے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گئے تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے سے ہی مولانا کی رہائشگاہ پر موجود تھے، ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔