الرئيسيةکھیلفٹ بالاٹلی کی نیشنز لیگ میں اسرائیل کو شکست ، کوارٹر فائنل میں...

اٹلی کی نیشنز لیگ میں اسرائیل کو شکست ، کوارٹر فائنل میں رسائی مزید آسان

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اٹلی نے نیشنز لیگ میں اسرائیل کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات مزید روشن کردیے۔ اسرائیل کے خلاف اس میچ میں اٹلی کے ڈیفنڈر، ڈی لورینزو نے دو گول کیے اور اس جیت کے ساتھ اٹلی لیگ اے کے گروپ 2 میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ، جبکہ فرانس 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اٹلی کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے اگلے دو میچوں میں سے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے۔

Italy defeats Israel 4-1 in the Nations League match
Italy defeats Israel 4-1 in the Nations League match
Photo-AP

اس میچ میں شروع سے ہی اٹلی کا غلبہ تھا، لیکن اسرائیل نے بھی کچھ مواقع پیدا کیے۔ اسرائیل کے کھلاڑی آسکر گلوخ نے شروع میں ایک اچھا موقع ضائع کیا، جبکہ اٹلی کے میٹیو ریٹیگوئی کی کوششوں کو گول کیپر اومری گلیزر نے دو بار ناکام بنایا اس کے باوجود ریٹیگوئی نے کھیل کے 41 ویں منٹ میں پنالٹی کی مدد سے پہلا گول کر ڈالا ، اور پھر ڈی لورینزو نے کھیل کے 54ویں منٹ میں جیاکومو راسپادوری کی فری کک سے دوسرا گول کیا جس سے اٹلی کی برتری مستحکم ہوگئی۔
Italy defeats Israel 4-1 in the Nations League match
Italy defeats Israel 4-1 in the Nations League match
Photo-AP

اسرائیل کے کھلاڑی محمد ابو فانی نے 66ویں منٹ میں ایک کارنر سے اسرائیل کے لیے ایک گول کیا، لیکن پھر اٹلی کے فیڈریکو ڈیمارکو نے ڈیوڈ فراتیسی کو گول کرنے میں مدد دی اور لورینزو نے چوتھا گول کر کے اٹلی کی جیت کو یقینی بنایا۔

اس طرح، اٹلی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ تقریباً پکی کر لی ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this