Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

456207079_1197980908298790_1230882430043204027_n-696x522 (2)

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا نے کیس کی سماعت کی، ملزمہ کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ہماری ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے، اس کیس کی مرکزی ایف آئی آر میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

عدالت میں سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جب نتاشہ گاڑی چلا رہی تھی وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی، جس پر ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ خون میں میتھا فیٹا مائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ یورین میں میتھا فیٹا مائن کی کتنی مقدار موجود تھی؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس کی مقدار کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

دوران سماعت فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نتاشہ کا سائیکیٹرسٹ سے برسوں سے علاج بھی جاری ہے، ایسا بھی ممکن ہے کوئی ایسی دوا دی گئی ہو جس کا ذکر میڈیکل رپورٹ میں آیا ہو۔

جسٹس کریم خان آغا نے ریمارکس دیے کہ یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ اس کیس کے متاثرین کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ صلح کرلی گئی ہے، ملزمہ تین بچوں کی والدہ ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہے۔

بعد ازاں، عدالت نے ملزمہ کو ضمانت کے عوض 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزمہ کے وکلا کی جانب سے ٹرائل کورٹ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، ملزمہ کو کارساز حادثہ کیس میں پہلے ہی ضمانت دی جاچکی ہے۔

17 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثہ کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت پر استغاثہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر ملزمہ کو کراچی میں کارساز روڈ پر ڈرائیونگ کے دوران غفلت برتنے اور 60 سالہ عمران عارف اور ان کی 22 سالہ بیٹی آمنہ کو ہلاک کرنے اور 3 افراد کو زخمی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

بعد ازاں ان کے خلاف 1979 کے (حد آرڈیننس) کی دفعہ 11 کے تحت ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

6 ستمبر کو سیشن کورٹ نے انہیں متوفی کے ورثا کے ’معاف‘ کرنے کے بعد ٹریفک حادثے کے مقدمے میں ضمانت دی تھی۔

Tags: سندھ ہائی کورٹ ضمانت منظور عدالت کارساز حادثے ملزمہ نتاشہ

Post navigation

Previous: لبنان پر اسرائیل کے ظالمانہ حملے جاری، 105 شہری جانبحق
Next: سندھ ہائی کورٹ کا ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد پولیس افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

یہ بھی پڑہیے

Pakistan team's camp in Karachi, big test begins before Bangladesh series-PCB
  • کھیل

پاکستان ٹیم کا کراچی میں کیمپ، بنگلا دیش سیریز سے پہلے بڑا امتحان شروع

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.