Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

’میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا‘ٹرمپ کی فیس بک کے بانی کو دھمکی

featurephoto (60)

’میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا‘ٹرمپ کی فیس بک کے بانی کو دھمکی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دُنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی کرونا وبا کے حوالے سے برسوں قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کے ان کے مشہور اعتراف کے بعد فیس بک پلیٹ فارم اور اس کے بانی مارک زکربرگ کی ساکھ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

“امریکہ کو بچائیں” کے عنوان سے آئندہ ماہ (ستمبر 2024) کی تین تاریخ کو شائع ہونے والی اپنی نئی کتاب میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکہ دیا تو وہ زکربرگ کو زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔

انہوں نے مذکورہ کتاب کے اقتباسات میں لکھا کہ “ہم اس کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر اس نے اس بار کوئی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزارے گا۔ جیسا کہ انتخابات میں دھوکہ دہی کرنے والے دوسروں کا انجام ہوگا”۔

پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گذشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے 2020 میں بائیڈن کی فتح ہوئی۔

کتاب میں شامل وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی زکربرگ کے ساتھ ملاقات کی ایک نامعلوم تصویر دکھائی گئی ہے۔ ریپبلکن امیدوار نے لکھا کہ وہ اوول آفس میں مجھ سے ملنے آتے اور اپنی بہت اچھی بیوی (پرسکیلا) کو ڈنر پر لے جاتے، اور وہ بہت اچھے تھے لیکن پردے کے پیچھے وہ ہمیشہ صدر کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ “اس نے مجھے بتایا کہ فیس بک پر ٹرمپ جیسا کوئی نہیں ہے لیکن ساتھ ہی اس نے اپنا پلیٹ فارم میرے خلاف استعمال کیا”۔

یہ “انتباہ” ٹرمپ کے زکربرگ پر تازہ حملے کی نمائندگی کرتا ہے، جن پر وہ بارہا صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا چکے ہیں۔

فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے کہ اس سے اس سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔

Tags: امریکی صدارتی الیکشن بانی فیس بک ٹرمپ جیل دھمکی مارک زکر برگ

Post navigation

Previous: رونالڈو کا یوٹیوب چینل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
Next: غزہ:اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے میں حملے سے 16 فلسطینی جانبحق

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

یہ بھی پڑہیے

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.