الرئيسيةکھیلفٹ بالیوٹیوب چینل لانچ کرنے کے بعد رونالڈو نے ایک ہی دن میں...

یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے بعد رونالڈو نے ایک ہی دن میں گولڈن بٹن حاصل کر لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر اپنے چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ کے ساتھ ایک دھماکے دار انٹری دی ہے ۔ انہوں نے اب تک اپنے یوٹیوب چینل پر 18 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور 15 ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2 عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے اور یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن ملنے پر اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اٴْنہوں نے یوٹیوب پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اور ان کے بچوں کو یوٹیوب کی جانب سے ملا ’گولڈن پلے بٹن‘ حاصل کرنے کے بعد پر جوش دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹری دیتے ہی 2 نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔انہوں نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 1 دن کے اندر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this