Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

رحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید

featurephoto (36)

رحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔

دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔پولیس اہلکار کچے میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔

حملے میں شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئیں اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کی دو گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی کرکے واپس آ رہی تھیں کہ ایک گاڑی خراب ہو گئی اور اچانک راکٹوں سے حملہ کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس قافلے پرکچے کے ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو کچے کےعلاقے میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کچے میں حملہ آوروں کے کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی واقعےکی جگہ جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مؤثر آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Tags: ڈاکوؤں کے حملے راکٹ لانچروں رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال کچے کے علاقے ماچھکہ

Post navigation

Previous: جیمی اسمتھ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی
Next: رحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.