الرئيسيةکھیلکرکٹویرات کوہلی اور انوشکا کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

ویرات کوہلی اور انوشکا کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

Published on

spot_img

ویرات کوہلی اور انوشکا کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح دلوانے والے سپر اسٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جہاں ہنگامہ اور شور شرابے نہ ہو اور دونوں آزادانہ گھوم پھر سکیں ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرسکیں ان کا ہدف ایسا شہر ہے جہاں عام لوگ انہیں پہچان نہ سکیں۔

فائنل کے ہیرو جمعرات کو ممبئی میں وکٹری پریڈ میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں وامیکا(بیٹی)اور اکائے(بیٹا) کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

ہفتے کی شب ورلڈکپ فائنل کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلتے رہیں گے ورلڈکپ کے پورے ایونٹ ناکام رہنے والے ویرات نے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف 59گیندوں 76 رنز بنائے اور پلیئر آف دی فائنل قرار پائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دوسرے بچے آکائے کے والدین بنے ہیں اس کے بعد سے یہ جوڑا لندن شفٹ ہونے کا سوچ رہا ہے۔

ان کے قریبی حلقے دعویٰ کررہے ہیں کہ اب یہ خاندان لندن میں مستقل طور پر آباد ہوسکتا ہے جہاں وہ ایک عالیشان گھر خریدنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں آکائے کی پیدائش سے پہلے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے لندن میں کافی وقت گزارا اور انہوں نے اسے وہیں جنم دینے کا فیصلہ کیا۔

اس جوڑے نے آکائے کی پیدائش کے بعد بھی تقریباً 2ماہ لندن میں گزارے اور کرکٹ سے دور رہے، ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آئی پی ایل کے لیے بھارت واپس آئے تھے، اس کے کئی دن بعد انوشکا بھی بھارت واپس آئیں۔

ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ویرات چونکہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، وہ اب برطانیہ میں مستقل ہی رہیں گے۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this