
GNC win shooting ball event in Commissioner Karachi Sports Festival
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی سرپرستی میں جاری کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ بال ایونٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ نیشنل کالج (مارننگ) نے ڈسٹرکٹ کورنگین کو شکست دے دی۔
فائنل میچ کا پہلا سیٹ نیشنل کالج نے 16-11 کے سکور سے جیتا جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی نے دوسرا سیٹ 13-16 سے اپنے نام کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں نیشنل کالج نے 16-14 کے سکور سے فتح حاصل کی۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی سید جواد مظفر تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ گورنمنٹ نیشنل کالج (مارننگ) نے ونر ٹرافی اور نقد انعام حاصل کیا جبکہ رنر اپ ڈسٹرکٹ کورنگی کو رنر اپ ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان احمد، سید محسن علی، عبداللہ اور باسل زیدی نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ رنر اپ ٹیم کی طرف سے عبدالخالق، اسرار زیدی، فاروق نادر اور عمیر خان نے بھی قابل تعریف صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔