بابر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ سابق کرکٹر کریں گے، محسن نقوی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سابق کرکٹرز قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے طور پر بابر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
تاہم، نقوی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ سابق کرکٹر کون ہوں گے۔
تاہم، ابھی تک بابر اعظم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کرکٹ کے اعلیٰ عہدیدار، جو ملک کے وزیر داخلہ بھی ہیں، نے لاہور میں صحافیوں کو بتایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف ان سابق کرکٹرز سے بات کر رہا ہوں جو پاکستان کرکٹ کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
نقوی نے یہ بھی کہا کہ ایک سابق کرکٹر نے نام ظاہر کیے بغیر پہلے ہی پاکستان کرکٹ کی خامیوں پر تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے۔
پاکستان بھارت اور امریکہ کے خلاف ذلت آمیز شکست کے بعد حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی سلیکشن کمیٹی میں غلط فیصلے کیے اس کا بھی احتساب ہوگا۔
پی سی بی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بات چیت کے لیے بلایا ہے۔
نقوی نے مزید کہا کہ کرسٹن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔”
نقوی نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں “گروپنگ اور سیاست” کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کا براہ راست تعلق ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی سے ہوگا۔