Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کے منظم قتل عام کا انکشاف

w980-p16x9-2023-11-03T070220Z_239872007_RC2I54ATCC1L_RTRMADP_3_ISRAEL-PALESTINIANS

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کے منظم قتل عام کا انکشاف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ اور آزاد مبصرین کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ’منظم طریقہ کار‘ کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مختلف نیوز چینل کے تعاون سے رواں ہفتے صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنائے جانے پر رپورٹس کا ایک سلسلہ تیار کیا گیا ہے۔

ان رپورٹس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح غزہ میں صحافی اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے خطرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں زندہ بچ جانے والے صحافیوں کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی ’پریس جیکٹس‘ ان کا تحفظ نہیں کرسکتیں، بلکہ وہ انہیں مزید بے نقاب کرسکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقامی رپورٹرز بھی جانتے ہیں کہ ’وہ تنہائی کا شکار‘ ہیں، کیوں کہ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی صحافیوں کے غزہ کی پٹی میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

عرب رپورٹرز فار انویسٹی گیٹو جرنلزم (اے آر آئی جے) کی ایگزیکٹو ایڈیٹر اور غزہ پروجیکٹ کی رکن ہودا عثمان نے کہا کہ جو صحافی اب بھی وہاں موجود ہیں وہ یا تو زخمی ہیں یا پھر حراست میں ہیں، جب کہ وہ اپنے خاندان کو پہلے ہی کھوچکے ہیں، یہاں تک کہ وہ اپنا سامان بھی کھوچکے ہیں اور مزید کام کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

غزہ پراجیکٹ 13 میڈیا تنظیموں کا تعاون ہے جو ’فاربیڈن اسٹوریز‘ کے ذریعے مربوط ہے، یہ پیرس میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو خطرات سے دوچار صحافیوں کے لیے کام کرتا ہے۔

اس پراجیکٹ میں شامل برطانیہ کے اشاعتی ادارے گارڈین نے نوٹ کیا کہ اسرائیلی فوج فلسطینی میڈیا کے لیے کام کرنے والے صحافیوں کو ’جائز ملٹری اہداف‘ سمجھتے ہیں۔

غزہ پروجیکٹ پر 50 صحافیوں نے غزہ میں صحافیوں کے قتل اور مبینہ دھمکیوں اور مغربی کنارے میں ہونے والی گرفتاریوں کی تحقیقات کے لیے مل کر کام کیا۔

پراجیکٹ پر کام کرنے والے صحافیوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکا گیا لیکن انہوں نے واقعات کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیے جی پی ایس کے ذریعے ہزاروں کھنٹے کی تصاویر اور آواز کا تجزیہ کیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت، نقصان کا سامنا کرنے اور گرفتاریوں کے باوجود کچھ صحافیوں نے اس پراجیکٹ پر کام جاری رکھا۔

صحافیوں نے بتایا کہ 2 نومبر 2023 کو غزہ میں اے ایف پی کے دفاتر کو براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا گیا، حالانکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ انہوں نے اے ایف پی کے احاطے کو ’ہدف نہ بنانے‘ کے طور پر درجہ بندی کررکھی ہے۔

اسی دن اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے براہ راست تصاویر نشر کرنے والی پروڈکشن کمپنی فلسطینی میڈیا گروپ کے احاطے کو بھی نشانہ بنایا اور اس حملے میں ایک صحافی زخمی ہوا۔

غزہ کے صحافیوں کے ’پریس ہاؤس‘ کو فروری میں اسرائیلی فوج نے تباہ کر دیا تھا، اس کا ڈائریکٹر اپنے خاندان کے ساتھ غزہ کی پٹی کے جنوب میں فرار ہونے کی کوشش کے دوران مارا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح ایک فلسطینی صحافی سمر ابو دقّہ کو خان ​​یونس میں فرحانہ اسکول کے قریب فلم بندی کے دوران قتل کیا گیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق 100 صحافی اور میڈیا ورکرز، جن میں اکثریت فلسطینیوں کی ہے، مارے جاچکے ہیں۔

Tags: آزاد مبصرین اسرائیل اقوام متحدہ صحافیوں میڈیا ورکرز نشانہ

Post navigation

Previous: افغان کرکٹ کی بہتری کےلیےبھارت کے تعاون پر شکرگزار ہیں، طالبان کے رہنما کا بیان
Next: امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے؛امریکی محکمہ خارجہ کا آپریشن عزم استحکام پر موقف

US-Iran tensions at dangerous juncture, calls for immediate world intervention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران کشیدگی خطرناک موڑ پر، دنیا کی فوری مداخلت کی اپیل

Hope for reduction in economic pressure State Bank receives $1 billion
  • Top News
  • پاکستان

معاشی دباؤ میں کمی کی امید: ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو مل گئے

Ceasefire in place, tensions remain Iran-US talks unclear
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

جنگ بندی برقرار، کشیدگی برقرار: ایران-امریکا مذاکرات غیر واضح

یہ بھی پڑہیے

US-Iran tensions at dangerous juncture, calls for immediate world intervention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران کشیدگی خطرناک موڑ پر، دنیا کی فوری مداخلت کی اپیل

Hope for reduction in economic pressure State Bank receives $1 billion
  • Top News
  • پاکستان

معاشی دباؤ میں کمی کی امید: ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو مل گئے

Lahore Qalandars won hearts, cancer-stricken child's wish to meet Shaheen Afridi fulfilled-X
  • کھیل

لاہور قلندرز نے دل جیت لیا، کینسر میں مبتلا بچے کی شاہین آفریدی سے ملاقات کی خواہش پوری

Ceasefire in place, tensions remain Iran-US talks unclear
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

جنگ بندی برقرار، کشیدگی برقرار: ایران-امریکا مذاکرات غیر واضح

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

US-Iran tensions at dangerous juncture, calls for immediate world intervention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران کشیدگی خطرناک موڑ پر، دنیا کی فوری مداخلت کی اپیل

Hope for reduction in economic pressure State Bank receives $1 billion
  • Top News
  • پاکستان

معاشی دباؤ میں کمی کی امید: ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو مل گئے

Ceasefire in place, tensions remain Iran-US talks unclear
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

جنگ بندی برقرار، کشیدگی برقرار: ایران-امریکا مذاکرات غیر واضح

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.