Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

حج کے دوران 900 حاجی جاں بحق،35 پاکستانی بھی شامل

Hajj Pilgrims Deaths

حج کے دوران 900 حاجی جاں بحق،35 پاکستانی بھی شامل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال مناسک حج کے دوران 900 سے زیادہ اموات کی اطلاع کے ساتھ، جن کی وجہ شدید گرمی تھی، پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے بدھ کے روز عوام سے کہا کہ وہ حجاج کو درپیش مسائل کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹس پر کان نہ دھریں.

خبر رساں ایجنسیوں نے سفارت کاروں اور حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 600 مصری، 144 انڈونیشیائی، 68 ہندوستانی، 60 اردنی، 35 پاکستانی، 35 تیونسی، 11 ایرانی اور تین سینیگالی شامل ہیں۔

سعودی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ پیر کے روز مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس تک بڑھ گیا۔

سعودی عرب نے سرکاری طور پر ہلاکتوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں، حالانکہ انہوں نے صرف اتوار کو ہی “گرمی سے تھکن” کے 2,700 سے زیادہ واقعات رپورٹ کیے ہیں۔

پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے بدھ کو بتایا کہ 18 جون کی شام 4 بجے تک کل 35 پاکستانیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس میں مکہ میں 20، مدینہ میں 6، منیٰ میں 4، عرفات میں 3 اور مزدلفہ میں 2 شامل ہیں۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں عبدالوہاب سومرو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کا حوالہ دیا جس میں فٹ پاتھوں پر لاشیں پڑی دکھائی دے رہی تھیں اور لوگ حکام سے اپیل کر رہے تھے لاشوں کو قریب کھڑی ایمبولینسوں میں ڈالیں۔

ڈی جی نے کہا یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں حاجیوں کو دکھایا گیا ہے اور کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آ رہا ہے یہ ویڈیوز بے بنیاد ہیں کیونکہ ان کی صداقت کی تصدیق نہیں ہو سکی اور ان کی تاریخ یا سال کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تصدیق شدہ معلومات سعودی حکومت سے آنی ہوتی ہیں، جس کی تصدیق بعد میں مشن کرتا ہے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ درست معلومات کے لیے معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ مشن کو ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں اور کوئی کارروائی کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کی گئی۔

وزارت نے کہا کہ اس سال شدید گرمی اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے حج چیلنج تھا، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تدفین کا نظام قائم کیا ہے اور اگر ورثا کا مطالبہ ہے تو کسی بھی پاکستانی حاجی کی میت وطن واپس بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس طرح کی رپورٹس اور حجاج کرام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے کی ویڈیو کلپس 16 جون کو منظر عام پر آنا شروع ہوئیں، کئی حاجیوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ انہیں وادی مزدلفہ میں بند کر دیا گیا تھا، مقامی حکام نے تمام پہاڑوں کو گھیرے میں لے لیا تھا اور وہاں سے لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔

بہت سے لوگوں نے پوسٹ کیا کہ ٹرین کے ٹکٹ جاری ہو چکے ہیں لیکن انہیں تقریباً چار گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پانیکا چھڑکاؤ کرنے والے پنکھے نہ ہونے کے باعث بہت سے زائرین شدید گرمی اور دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے ہیں۔

جبکہ پیر کی صبح کے اوقات میں اندھیرے کی فوٹیجز تھیں اور عازمین نے دعوی کیا کہ بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔

اتوار کو وزارت مذہبی امور نے واٹس ایپ گروپ پر ایک بیان شیئر کیا، جس میں انہیں معمول کے معاملات قرار دیا گیا۔ وزارت نے وضاحت کی کہ “وہ (سعودی حکام) اکثر رش کو کنٹرول کرتے ہیں، اور حجاج کو محفوظ رکھنے کے لیے کچھ راستے کھولتے یا بند کرتے ہیں۔”

Tags: 900 سے زیادہ اموات حجاج کو درپیش مسائل شدید گرمی مذہبی امور مناسک حج

Post navigation

Previous: صدر مملکت کا دورہ گوادر،ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے
Next: پاکستانی وفد کا عالمی بینک کےماہرین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا سرکاری دورہ

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

یہ بھی پڑہیے

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Lahore Qalandars fine Shaheen Afridi Rs 1 million-X
  • کھیل

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

Naseem Shah fined Rs 20 million for tweet against Punjab Chief Minister-PCB
  • کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ٹویٹ، نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.