پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کی جانب، نئی تاریخ رقم
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل کرلیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 975 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 236 پر آ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح 54400 پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی تھی۔
کے ایس ای100انڈیکس میں500سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ مارکیٹ کا سرمایہ72ارب سے زاید روپے بڑھ گیا اور78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کاروباری تیزی سی62.56فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اگرچہ کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور مارکیٹ میں15پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی انڈیکس53700پوائنٹس کی پست سطح تک گرنے کے بعد مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انویسٹرز نے خریداری کا فائدہ اٹھایا تاہم54420پوائنٹس کی سطح پر انڈیکس کے پہنچتے ہی سیلنگ پریشر بھی دیکھا گیا۔
کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 72ارب9کروڑ22لاکھ 44ہزار305روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب48ارب62کروڑ49ہزار553روپے سے بڑھ کر78کھرب20ارب71کروڑ22لاکھ93ہزار858روپے ہو گیا