Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • انڈیا

بھارت: نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس، مودی کو باضابطہ لیڈر منتخب کیا جائے گا

بھارت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس مودی کو باضابطہ لیڈر منتخب کیا جائے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے نومنتخب قانون ساز اپنے پہلے اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے جہاں وہ نئی ​​مخلوط حکومت کی تشکیل کا اعلان کرنے سے قبل نریندر مودی کو باضابطہ طور پر اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اگرچہ نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم بنیں گے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ان کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو حکومت بنانے کے لیے علاقائی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت پڑی ہے۔

پچھلی دو میعادوں میں شاندار اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی اس بار الیکشن میں صرف 240 سیٹیں حاصل کر پائی، جو کہ اپنے طور پر حکومت بنانے کے لیے درکار 272 نشستوں سے کافی کم ہے۔

این ڈی اے نے پارلیمنٹ کے 543 رکنی ایوان زیریں میں 293 نشستیں حاصل کیں اور راہول گاندھی کی مرکزی کانگریس پارٹی کی قیادت میں انڈین اتحاد نے 230 سے ​​زیادہ نشستیں حاصل کیں، جو کہ توقع سے زیادہ ہیں۔

این ڈی اے کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ مودی 9 جون کی شام کو تیسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

وہ ہندوستان کی آزادی کے ہیرو اور پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بعد صرف دوسرے شخص ہوں گے جو لگاتار تین بار یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

جمعہ کو پارٹی قانون سازوں سے ملاقات کے بعد نریندر مودی این ڈی اے کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جہاں انہیں باضابطہ طور پر لیڈر منتخب کیا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی خبر کے مطابق، توقع ہے کہ نریندر مودی جمعے کو اتحادی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ صدر دروپدی مرمو سے مل کر اگلی حکومت بنانے کے لیے ان کی باضابطہ منظوری حاصل کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مودی کی اتحادی جماعتیں، خاص طور پر تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور جنتا دل (یونائیٹڈ) ایوان زیریں میں اسپیکر کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی چار اہم وزارتیں اپنے پاس رکھے گی جن میں وزارت امور خارجہ، دفاع، داخلہ اور فنانس شامل ہیں۔

تاہم نریندر مودی کی پارٹی نے یہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ اتحادی ارکان کو ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا رعایتیں دی گئی ہیں لیکن کئی بڑی جماعتیں اہم وزارت کے قلمدان مانگ رہی ہیں۔

انڈین ایکسپریس نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ 16 نشستوں کے ساتھ بی جے پی کی سب سے بڑی اتحادی جماعت تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) ایک نئی ریاستی قانون ساز دارالحکومت کی تعمیر کے منصوبوں کی بحالی کا مطالبہ کرے گی۔

Tags: بھارتیہ جنتا پارٹی نریندر مودی نومنتخب قانون ساز نیشنل ڈیموکریٹک الائنس

Post navigation

Previous: پاکستان بمقابلہ امریکا: یوراج سنگھ سپر اوور میں پاکستان کی حکمت عملی پر مایوس
Next: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

US commission's harsh report recommends putting India on special list
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

امریکی کمیشن کی سخت رپورٹ، بھارت کو خصوصی فہرست میں ڈالنے کی تجویز

Pakistan's tough stance at the UN, holding India responsible for instability in the region
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا سخت مؤقف، بھارت کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار

Modi's Israel visit Strengthening friendship or a test of diplomatic balance in the Middle East
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مودی کا اسرائیل دورہ: دوستی مضبوط یا مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی توازن کا امتحان

یہ بھی پڑہیے

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.