Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی کی شکایت پر آئی سی سی نے پاکستان ٹیم...

پی سی بی کی شکایت پر آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کو کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب منتقل کردیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کے ارکان کے لیے نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے دور دراز رہائش کی فراہمی پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) نے ٹیم کو مقام کے قریب واقع ہوٹل میں منتقل کردیا۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے آئی سی سی سے شکایت کی اور ورلڈ کپ انتظامیہ کو پاکستان ٹیم کو دوسرے ہوٹل میں منتقل کرنے پر آمادہ کیا۔

نقوی کی بدولت پاکستان کو اب ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے پانچ منٹ کی دوری پر ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے، جہاں پاکستان کے دو میچ 9 اور 11 جون کو کھیلے جائیں گے ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل وہ جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے وہ مقام سے 90 منٹ کی دوری پر ہے۔

عجیب بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو نیویارک کے کرکٹ گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا تھا جب کہ پاکستان کے علاوہ کچھ ٹیموں کے ہوٹل بھی ایک گھنٹے سے زیادہ فاصلے پر تھے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا پہلے ہی اس پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دہشت گردانہ حملے کی دھمکیوں کے درمیان نیویارک انتظامیہ نے 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ہائی اوکٹین میچ کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ڈیلاس میں امریکا کے خلاف میچ کے فوراً بعد نیویارک روانہ ہوگی۔

پاکستان کا مقابلہ 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا میں ہوگا۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this