جانئے !وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال

0
96

جانئے !وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام/رات) میں گلگت بلتستان ، کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

نیشنل ویدر فارکاسٹنگ سنٹر کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا تاہم شام/رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔