
Mohammad Amir will represent the Falcons in the T20 Blast
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر اس سال کےٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں آخری 6 ٹی ٹوئنٹی کے لیے فالکنز کی نمائندگی کریں گے کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی جائیں گی کیونکہ وہ چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئے ہیں تاکہ گرین شرٹس کو میگا ایونٹ جیتنے میں مدد ملے۔
عامر اب 6 جولائی بروز ہفتہ لیسٹر شائر فاکس کے خلاف فالکنز کے لیے اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈربی شائر سی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر 6 جولائی بروز ہفتہ لیسٹر شائر فاکسز کے ساتھ شروع ہونے والے وائٹلٹی بلاسٹ گروپ فکسچر کے آخری 6 میچ کے لیے فالکنز میں شامل ہوں گے۔
عامر، جنہوں نے 300 سے زائد ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کی ہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر مکی آرتھر کی ٹیم میں شامل ہوں گے جہاں فاسٹ باؤلر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھر نے عامر کو سائن کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت سے ان کے باؤلنگ اٹیک کو تقویت ملے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر اب تک اپنے کیریئر میں پاکستان کے ساتھ دو آئی سی سی ٹرافی جیت چکے ہیں۔