Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

غیرملکی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

1 minute read
پاکستان نے

Pakistan Foreign Office spokesperson Mumtaz Zahra Baloch

غیرملکی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے سے محتاط رہنا چاہیے، سفارت کاروں کو سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے اور اس طرح کے تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خط پر دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی رائے نہیں دوں گی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے، مجھے اس سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے کہ دفتر خارجہ نے کوئی ایڈوائس دی ہوں۔ وزیر داخلہ نے جو ریمارکس دیے اس پر بات نہیں کروں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر اور وزیر اعظم کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ سمیت بڑا وفد بھی چین جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران سی پیک 2 اور دو طرفہ منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ وہ چین کی پیپلز کانگریس کے چئیرمین اور چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، شہباز شریف متعدد آئل اینڈ گیس کاروباری کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

’چین کے شہر شینجن میں وزیراعظم شہباز شریف پاک چین بزنس فورم سے خطاب کریں گے جہاں وہ دونوں ملکوں کے معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے، وہ چین کے زرعی اور اقتصادی زونز کا دورہ بھی کریں گے‘۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مختلف مواقع پر دہشت گردی کے ثبوت فراہم کیے، پرسوں کی میٹنگ میں بشام حملے کے شواہد پیش کیے گئے، ترجمان پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات اور تحفظات کا اشتراک کیا ہے۔ پاکستان کو افغان سر زمین سے جو خدشات ہیں ان سے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے پاکستان کا دورہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ممتاز زہرا بلوچ نےکہا کہ تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بدھ مت کے ورثے پر سمپوزیم اور نمائش کا انعقاد کیا گیا، 28-29 مئی 2024 کو “گندھارا سے دنیا تک” کے عنوان سے ایک سمپوزیم اور نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

’اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں، حکومتی عہدیداروں، اسکالرز، فنکاروں اور فن سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں سری لنکا، نیپال، تھائی لینڈ اور ویتنام سے تقریباً 25 غیر ملکی مندوبین، بشمول وزارتی سطح کے کچھ مندوبین نے شرکت کی، تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرنا اور اس اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جو حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کو دیتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ)، سفیر شفقت علی خان نے ایتھنز، یونان میں پاکستان یونان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ ڈائرکٹر جنرل برائے سیاسی امور، سفیر روسوس کونڈوروس نے یونانی فریق کی قیادت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Tags: اندرونی معاملات پر تبصرہ بیرونی سفارتکاروں سفارتی آداب کا خیال محتاط رہنا چاہیے

Post navigation

Previous: شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
Next: اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

یہ بھی پڑہیے

English county club Yorkshire sign Pakistani fast bowler Hasan Ali-X
  • کھیل

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو سائن کر لیا

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.