الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: نجم الحسین شانتو نے بنگلہ دیش ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: نجم الحسین شانتو نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بہتر پچوں کی درخواست کر دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے مستقبل میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی اچھی تیاری کے لیے ملک میں بہتر پچز کی درخواست کی۔

بنگلہ دیش آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے امریکہ میں ہے جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا انہیں حال ہی میں ایک بڑا دھچکا لگا کیونکہ وہ امریکہ کے خلاف ہیوسٹن میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے ہار گئے۔

شانتو کو اس سال فروری میں شکیب الحسن کی جگہ تمام فارمیٹس کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور 25 سالہ کھلاڑی نے زور دیا ہے کہ بہتر پچوں پر کھیلے بغیر وہ اپنی کرکٹ کے معیار کو بہتر نہیں بنا سکتے۔

شانتو نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اچھی وکٹوں پر کھیلنا ہوگاکچھ لوگ اسے بہانے کے طور پر لے سکتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہم اچھی وکٹ پر بہت کم میچ کھیلتے ہیں۔

چھ ماہ میں چیزوں کو تبدیل کرنا مشکل ہے اگر ہم ایک یا دو سال تک اچھی وکٹ پر برقرار رہے تو یہ اسٹرائیک ریٹ بہتر ہو جائیں گے۔

شکیب ایک اور تجربہ کار محمود اللہ ریاض کے ساتھ جو ان کا آخری ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے اس میں شرکت کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ یقیناً میں چاہتا ہوں کہ وہ ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلیںیہ ان کا فیصلہ ہے کہ وہ اپنا کیریئر کب ختم کریں گے بحیثیت کپتان، میں چاہوں گا کہ وہ ہر کھلاڑی کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کریں۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

بنگلہ دیش: نجم الحسین شانتو (کپتان)، تسکین احمد، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جیکر علی انیک، تنویر اسلام، شاک مہیدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، شوریٰ اسلام، تنظیم حسن ثاقب۔

ریزرو: عفیف حسین، حسن محمود

Latest articles

جنوبی لبنان میں لڑائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیلی فوج کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا ہے کہ جنوبی لبنان...

مارسیلی کے سابق کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق مارسیل کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اردو انٹرنیشنل...

’انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز‘، امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا آرمی چیف کو خراج تحسین

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے نے پاک فوج کے سپہ...

کوچ مورینہو میدان سے باہر، فینیر باہچے نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ڈرا پر روک دیا

کوچ مورینہو میدان سے باہر، فینیر باہچے نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ڈرا پر روک...

More like this