اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے تیز رفتار باولرشاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔
آفریدی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس کردار کے لیے فاسٹ باولر سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔
آفریدی کو رواں سال مارچ میں کپتانی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔