Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا

فلوریڈا

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس افسر نے فائرنگ کرکے سیاہ فام فوجی اہلکار کو قتل کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق فلوریڈا کاؤنٹی کے حکام نے اہلکار کی جانب سے سیاہ فام ایئر فورس اہلکار پر اس کے اپنے اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے کی جسم پر لگے کیمرے سے بنی ویڈیو جاری کردی ہے۔

مقتول 23 سالہ روجر فورٹسن کے اہل خانہ نے اصرار کیا کہ پولیس اہلکار جو کہ ایک گھریلو تشدد سے متعلق شکایت کی تفتیش کر رہا تھا، اس نے 3 مئی کو غلط دروازے پر دستک دی۔

ویڈیو میں مقتول کو دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس نے ایک ہینڈ گن پکڑی ہوئی تھی جسے اس نے نیچے کیا ہوا تھا، پولیس اہلکار نے فوری طور پر قریب سے اس پر متعدد گولیاں چلا دیں، روجر فورٹسن بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

متاثرہ خاندان کی نمائندگی کرنے والے وکیل کی جانب سے جاری بیان میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بہت پریشان کن بات ہے کہ پولیس اہلکار نے کوئی زبانی ہدایت نہیں دی اور دروازہ کھلتے ہی متعدد گولیاں چلادیں اور روجر کو قتل کردیا۔

خاندان کے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اس بات پر قائم ہیں کہ پولیس کے پاس اپارٹمنٹ کا پتا غلط تھا، روجرفورسٹن اپنی دوست کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا جو فائرنگ کی وجہ بنی اور اپارٹمنٹ میں کوئی اور نہیں تھا‘۔

اوکالوسا کاؤنٹی کے عہدیدار ایرک ایڈن نے ایک بیان میں کہا کہ نامعلوم پولیس اہلکار ایک موصول شکایت پر کام کر رہا تھا جب کہ اس کا ایک مسلح شخص سے سامنا ہوا اور فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اہلکار کو انتظامی رخصت بھیج دیا گیا ہے جب کہ فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف لا انفورسمنٹ تحقیقات کر رہا ہے اور اسٹیٹ اٹارنی آفس آزادانہ جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو ویڈیو جاری کرنے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ’اس وقت ہم صرف انتا جانتے ہیں کہ اہلکار نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار اپنے بارے میں کہا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ اہلکار نے صحیح دروازہ کھٹکھٹایا، اس نے گیٹ میں سے دیکھنے کے لیے موجود سوراخ کو بند نہیں کیا، نہ اس نے کسی دوسری طرح سے باہر دیکھنے کا راستہ روکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب روجر فورٹسن گن ہاتھ میں لے کر گیٹ کھولنے کے لیے آیا تو اسے معلوم تھا کہ قانون نافذ کرنے والا اہلکار دروازے پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’باڈی کیمرا ویڈیو میں اہلکار کو دو بار یہ کہتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے کہ ’شیرف آفس، دروازہ کھولیں‘۔

اب تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ فائرنگ والے دن کس نے اور کیوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو طلب کیا تھا۔

Tags: روجر فورٹسن سیاہ فام ایئر فورس اہلکار فلوریڈا کاؤنٹی گھریلو تشدد ہینڈ گن

Post navigation

Previous: بھارت: اروند کیجریوال کی ضمانت منظور، انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی
Next: ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں واضح کمی

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

یہ بھی پڑہیے

Pakistan team's camp in Karachi, big test begins before Bangladesh series-PCB
  • کھیل

پاکستان ٹیم کا کراچی میں کیمپ، بنگلا دیش سیریز سے پہلے بڑا امتحان شروع

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.