Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمیں بند...

ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

Published on

spot_img

ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس بھی ہوا، اس موقع پر محسن نقوی نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کردی اور کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے اور شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

ادھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دیدی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز متعلقہ افسران کو بھیج دیے ہیں، ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو 2023 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کاڈیٹا جمع کرانے اور چیف کمشنرز کو نان فائلرز کی فائنل لسٹ مرتب کر کے بھیجنے کی ہدایت کی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 18 لاکھ ٹیکس ڈیفالٹر اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوگی، ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں ملک میں 145ضلعی ٹیکس افسران کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا.

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this