
Eid-ul-Fitr: Cricketers share Eid greetings and photos
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے کرکٹرز نے بدھ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کے بعد عید الفطر منائی۔
پاکستان کے کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
اس دن کا آغاز نماز عید کے ساتھ ہوا، جس سے رمضان کا اختتام ہوا جس کے دوران مسلمان صبح سے شام تک روزہ رکھتے ہیں تین روزہ تہوار دنیا بھر کے مومنین کی طرف سے ماہ صیام کی تکمیل پر منایا جاتا ہے۔
بابر اعظم، شاھین آفریدی، محمد عامر ، افتخار احمد،اور شاداب خان ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے عید کی مبارکباد اور تصاویر شیئر کر دی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل 14 اپریل کو اسلام آباد میں جمع ہوگا۔
دوسری جانب مائیکل بریسویل کی قیادت میں نیوزی لینڈ کا اسکواڈ 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔