Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsترکیہ، تاجکستان اور ایران کے رہنماؤں کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے...

ترکیہ، تاجکستان اور ایران کے رہنماؤں کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

Published on

spot_img

ترکیہ، تاجکستان اور ایران کے رہنماؤں کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اردو انٹرنیشنل( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترکیہ، تاجکستان اور ایران کے رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے.

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

ترک صدر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی شہبازشریف کی صلاحیت پراعتماد کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پرزور دیا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان

دوسری جانب پاکستان میں تاجکستان کے سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ (ٹویٹر) X پر پیغام جاری کیا گیا کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنا پیغام بھیجا ہے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف پاکستان کی پائیدارسماجی و اقتصادی ترقی، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے ساتھ ہی تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی احترام اور اعتماد برقرار رکھنے کا اعادہ کیا اور شہباز شریف کو تاجکستان کے دورے کی دعوت بھی دی.

ترکیہ، تاجکستان اور ایران کے رہنماؤں کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
ایرانی صدر نے دونوں اسلامی برادر مملک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this