Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سینیٹ میں سرعام پھانسی کی سزا کا بل کثرت رائے سے مسترد

سینیٹ میں سرعام پھانسی کی سزا کا بل کثرت رائے سے مسترد

سینیٹ میں سرعام پھانسی کی سزا کا بل کثرت رائے سے مسترد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے سر عام پھانسی کی سزا سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، سینیٹر مشتاق احمد نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا کہ ریپ کے مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے، سینیٹ نے بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کر دی, بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 14 اور مخالفت میں 24 ووٹ آئے, (ن) لیگ، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے بل کی مخالفت کی۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹر مشتاق احمد کی پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشنز میں مجوزہ ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی میں نے کمیٹی میں بھی مخالفت کی تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سزائے موت کی سزا کی مخالفت کی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ریپ ایک سنگین اور سنجیدہ جرم ہے، لیکن سر عام پھانسیوں سے معاشرے میں بربریت اور تشدد پسند سوچ میں اضافہ ہوگا، سرے عام پھانسی سے کسی ملک میں ریپ کا جرم ختم نہیں ہوا ہے، سرے عام پھانسی ایک جرم کے لیے رکھی جائے گی تو دوسرے جرائم کے لیے بھی اس سزا کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں استغاثہ، پولیس اور تفتیش کے پہلے ہی مسائل ہیں، سزائے موت کی سزا کے حوالے سے پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، کیا اس سے جرم رکا ہے؟ سرعام پھانسی اکیسویں صدی کے معاشرے کو زیب نہیں دیتی ہے، سرعام پھانسی سے جرم نہیں رکے گا بلکہ اس کے معاشرے پر دوسرے اثرات مرتب ہوں گے۔

سینیٹر تاج حیدر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ کہ سرعام پھانسی دینے سے انسانیت کا احترام ختم ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحٰق ڈار نے بتایا کہ (ن) لیگ سرعام پھانسی کے قانون کے حق میں نہیں ہے، قانون میں سزائے موت موجود ہے، سر عام پھانسی کا بل کسی طرح مناسب نہیں ہے سر عام پھانسی نہیں ہونی چاہیے ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ ہم موت کی سزا ختم نہیں کرناچاہتے ہیں لیکن موت کی سزا کوپھانسی گھاٹ تک ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے، اسے فوارا چوک یا میلوڈی چوک تک نہیں لائیں، ہمارے بارے میں دنیا میں منفی تاثر پایا جاتا ہے، جرائم پر کڑی سزا ضرور ملنی چاہیے، لیکن دنیا میں کہیں ایسا تماشا نہیں ہوتا، سر عام پھانسی سے مثبت تاثر نہیں جائے گا، معاشرے میں سفاکی بڑھے گی، سر عام پھانسی کا اسلامی ملک میں تصور نہیں ملتا ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ موجودہ قانون میں سزائے موت ہے ، اس کی ہم حمایت کرتے ہیں لیکن سر عام پھانسی کی آج کل کے زمانے اور معاشرے میں ضرورت نہیں ہے ۔

سینیٹر سعدیہ عباسی کے مطابق یہ بل معاشرے کو مزید ظالم بناتا ہے، سینیتر شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے کہا کہ سر عام پھانسی انسان کی وقار کے خلاف ہے ۔

سینیٹر طاہر بزنجو نے اس معاملے پر مجرمان کی اصلاح اور تربیت کرنے پر زور دیا، متعدد سینیٹرز نے مؤقف اپنایا کہ ایسے بل اسلامی قوانین اور بین الاقوامی ضوابط کے خلاف ہیں۔

سینیٹر کامل علی آغا نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سرعام پھانسی دی جاتی ہے، امریکا میں سزائے موت انجیکشن لگا کر دی جاتی ہے اور اس کی ویڈیو پبلک کی جاتی ہے، سعودی عرب میں سر عام سر قلم کیا جاتا ہے، وہاں جرائم کی شرح اور اپنے ملک میں دیکھ لیں، جس شخص نے یہ گھناؤنا جرم کیا اس کی کیا کوئی عزت ہے؟

سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ یہ بل ایک بڑے مسئلے کا حل ہے، سعودی عرب میں ریپ بہت کم اور مغربی ممالک میں بہت زیادہ ہے، یہ جرم میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سزا سے سفاکی بڑھے گی، سفاکی تو بڑھ چکی ہے، میں تو سر عام پھانسی دے کر سفاکی کو روکنا چاہتا ہوں، موٹر وے ریپ کیس کی خاتون، زینب کی عزت نہیں تھی؟ لیکن ریپ کرنے والے کی عزت ہے، سر عام پھانسی رکاوٹ کا کام کرے گا، اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں اپ 5 لوگوں کو سر عام پھانسی دے دیں ، پھر مزید سر عام پھانسی کی ضرورت نہیں پڑے گی، یورپ اور امریکا سے نہ ڈریں، مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ قرآن نے کہا کہ سب کے سامنے سزا ہو، چھپا کر سزا دینا تو قران کی رو کے خلاف ہے، سزا تو سرعام ہونی چاہیے۔

بعد ازاں سینیٹ نے سر عام پھانسی سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

Tags: پاکستان پینل کوڈ سر عام پھانسی سینیٹ سینیٹر شیری رحمٰن سینیٹر مشتاق احمد کریمنل پروسیجر کوڈ

Post navigation

Previous: ٹیسٹ سیریز : یشسوی جیسوال کی ناقابل شکست ڈبل سنچری
Next: غزہ جنگ کا موازنہ ہولوکاسٹ سے کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کی برازیلین صدر پر تنقید

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.