Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کے فخر زمان پی ایس ایل...

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کے فخر زمان پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے خواہاں

Published on

spot_img

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کے فخر زمان پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے خواہاں

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے اسٹار بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ دفاعی چیمپئن بننے کا دباؤ ضرور رہے گا لیکن وہ اپنے آخری دو سیزن کی کارکردگی کو دہرانے کی پوری کوشش کریں گے انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ذہن میں مسلسل تیسری بار پی ایس ایل 9 کا جیتنا ہے

قلندرز نے لاہورمیں اپنے ہائی پرفارمنس سنٹر میں تیاری شروع کر دی ہے جس میں ان کی ٹیم کے تمام اہم کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ ان کے ساتھ اس ہفتے ان کے غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

لاہورقلندرز اپنے کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں پچھلے دو سیزن میں ٹائٹل جیتنے والے بن کر ابھرے جو پی ایس ایل میں اپنی زبردست باؤلنگ کے کارناموں کے لیے بھی مشہور ہیں۔

حارث رؤف اور زمان خان کے ساتھ ان کا مجموعہ قلندرز کی تیز رفتار جوڑی کو ایونٹ میں سب سے زیادخطرناک بناتا ہے۔ قلندرز کو اپنے اہم ٹیم کے کھلاڑی راشد خان کی کمی محسوس ہوگی جو فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے محروم ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ غلط ہوگا اگر میں یہ کہوں کہ راشد کی غیر موجودگی سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کا کوئی متبادل نہیں ہے کیونکہ وہ دنیا کے بہترین باؤلرہیں لیکن ہم اس بڑے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کریں گے. ہمارے پاس اچھے باؤلرز ہیں جنہیں ان کی جگہ استعمال کیا جائے گا .

فخر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنرز ٹیم کے مجموعی اسکور میں تیزی سے اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کے لیے اننگز کا آغاز کرنا چاہیں گے۔

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this