Thursday, January 9, 2025
Homeتازہ ترینآسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکت دے...

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکت دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی

Published on

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی ہرا دیا اور سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی.

کینبرا میں آج دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ ہوا جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے24.1 اوورز میں صرف 86 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی. آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر زیویئر بارٹلیٹ نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 21 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی.
آسٹریلیا کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 6.5 اوورز میں 86 رنز کے ہدف کو آسانی کے ساتھ پورا کر لیا.
آسٹریلیا کے اوپنر جیک فریزر نے 18 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ ایرون ہارڈی صرف دو رنز سکور کر سکے.
ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ 6 جبکہ جوش انگلس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے.
یہ میچ آسٹریلیا میں کھیلا گیا اب تک کا سب سے چھوٹا ون ڈے میچ تھا جبکہ آسٹریلیا کا ون ڈن کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین ہدف کا تعاقب بھی تھا. میچ کی دونوں اننگز صرف 31 اوورز پر مشتمل رہی اور میچ اننگز کے وقفے سمیت 3 گھنٹے میں مکمل ہوا۔
یہ آسٹریلیا کا 1000 واں ون ڈے میچ بھی تھا.
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 9 فروری کو ہابرٹ میں ہو رہا ہے.

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this