ایچ.ایم. سون کا گول کوریا کو اگلے مرحلے میں لے گیا

0
54
ایچ.ایم. سون کا گول کوریا کو اگلے مرحلے میں لے گیا

ایچ.ایم. سون کا گول کوریا کو اگلے مرحلے میں لے گیا

 

دو سودیشی ایشیائی ٹیمیں جنہیں کواٹر فا ئنل میں رسائی کے لیے سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑا. پہلے ہالف کے دوران کوریا کی ٹیم نے زبردست ترتیب سے کھیلا اور کافی محنت کے بعد گول کیا مگر وہ آف سائیڈ کی نظر ہو گیا. آسٹریلیا نے جوابی کاروائی کرتے ہوے پہلے ہالف کے اختتام تک گول سکور کرنے کی کوشش تب تک جاری رکھی جب جنوبی کوریا کے ڈیفینڈر نے بال کلئیر کرنے کے لیے اپنا ساتھی کی طرف بال کو رول کیا، مگر آسٹریلیا کے اسٹرائیکر نے بال انٹرسیپٹ کی اور چار پاس ایک دوسرے کو کر کہ پانچویں پاس پہ گول داغ دیا. اور میچ میں وقتی برتری حاصل کر لی. دونوں ٹیموں کی طرف سے بہترین کھیل پیش کیا گیا.

ایچ.ایم. سون کا گول کوریا کو اگلے مرحلے میں لے گیا

دوسرے ہالف کے جارحانہ کھیل کے شروعات میں کچھ خطرناک ٹیکلز دیکھنے میں آئے. گول کرنے کا سب سے بہترین موقعہ آسٹریلیا کے ڈوک نے گنوا دیا جب انہوں نے خالی گول کے سامنے سے بال گول کے باہر مار دی. اس سے قبل کوریا کی ٹیم نے بھی آسٹریلیا کے گول کے سامنے گول کے مواقع گنوائے. بال کوریا کے پاس رہی ، جنہوں نے چھوٹے چھوٹے پاس کرتے ہوے بال کو آسٹریلیا کے ہالف میں رکھا اور بال پہ قابض رہے اور آسٹریلیا کے گول پر حملے جاری رکھے. کوریا کی طرح آسٹریلیا نے بھی بال پہ قابض رہنے کے لیے چھوٹے چھوٹے پاس کر کے کھیلا مگر گول پہ زیادہ حملے نہ کر سکے جس پر کوریا کے کھلاڑی ان سے بال چھینتے رہے. اور اپنی حکمت عملی اپناتے رہے، گول پہ حملوں کے باعث انہیں پینلٹی کارنر ملتے رہے اور کوریا کی کھیل میں گرفت مظبوط نظر آئی.

ایچ.ایم. سون کا گول کوریا کو اگلے مرحلے میں لے گیا

کھیل جارحانہ ہوتا رہا کیونکہ کوریا گیند پر زیادہ قابض رہی اور پہ در پہ آسٹریلیا کے گول پر حملے کرتی رہی.یہاں تک کہ آسٹریلیا نے 70ویں منٹ میں اونیل کو میک گری کے ساتھ بطور سبسٹیوٹ کھیل میں متعارف کروایا. 71ویں منٹ میں گوڈوین کو آسٹن سے تبدیل کیا جنہوں نے آنے کے ساتھ تھرو لی جس پر گول کی ایک زبردست کوشش کی آسٹریلیا کے کھلاڑی نے کی جس کو کوریا کے کیپر نے روک لیا.

76 ویں منٹ میں کوریا نے بھی اپنا سبسٹیوٹ ہوانگ متعارف کروایا. 77 ویں منٹ میں لی جا سونگ ایک گول کرتے کرتے رہ گئے جب آسٹریلیا کے کیپر نے گول بچانے کی نیت سے ان پر چڑھائی کر دی اور گول ہوتے ہوتے رہ گیا. کھیل کے اختتامی اوقات کے پانچویں منٹ پر کوریا کے ایچ. ایم.سون کو آسٹریلیا کے ڈیفینڈر ، میلرز نے اپنے ڈی میں گرایا جس پر وی اے آر کے نتیجے میں پینلٹی، کوریا کو ملی جس پہ چن ہوانگ نے گول کر کہ میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا.

ایچ.ایم. سون کا گول کوریا کو اگلے مرحلے میں لے گیا

یاد رہے کہ ہی تیسری بار ہے کہ کوریا نے کھیل کے اختتامی اوقات میں گول حاصل کیا.اور یوں سعودیہ کے میچ کی طرح یہ کھیل بھی اب اضافی وقت میں داخل ہوگیا.

پہلے 15 منٹ کے ہالف میں کوریا نے بہت بہترین مواقع بنائے مگر ان کو گول میں تبدیل نہ کر سکے.میچ کے 102 ویں منٹ میں کوریا کو ڈی کے باہر فر کک ملی. جس پہ سون نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوے ناقابل یقین گول کر دیا.

ایچ.ایم. سون کا گول کوریا کو اگلے مرحلے میں لے گیا
Asian Football Cup Australia vs Korea, Son celebrating his victorious goal.

میچ کے 105ویں منٹ میں آسٹیلیا کے کھلاڑی او نیل نے کوریا کے ہواچنگ کو ایک خطرناک ٹیکل میں گرا دیا. جس پہ اونیل کو لال کارڈ دکھا کہ کھیل سے باہر بھیج دیا گیا.

دوسرے 15 منٹ کے ہالف میں کھیل آسٹریلیا نے شروع کیا اور کوریا نے 2 کھلاڑی تبدیل کیے جس میں قابل زکر ہواچنگ کی تبدیلی تھی جس کا مقصد کھیل میں تازہ دم کھلاڑیوں کی رفتار سے آسٹریلیا کو محدود رکھنا نظر آیا. کھیل مساوی طور پہ کھیلا گیا اور کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی تاہم کوریا کے کھیل نے آسٹیلیا کو زیادہ پیش قدمی نہ کرنے دی. اور اپنی برتری کھیل میں جاری رکھی، کھیل کے اوآخر میں کوریا نے ایک حملے میں تین کوششیش کیں مگر کوئی بھی کوشش گول میں تبدیل نہ ہو سکی.

اور یوں کوریا نے کواٹر فائنل میں اپنی جگہ مخصوص کر لی.