Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

وادی تیراہ اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج دہشتگرد ہلاک

1185411_1193460_security-forces-2_updates

operation

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختوانخوا کے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں 2 آپریشنز کیے گئے۔

ضلع ٹانک میں خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔ جبکہ دوسری جانب وادی تیراہ میں کیے گئے ایک دوسرے آپریشن میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو کیے گئے ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 8 خوارج مارے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی میں بھی آپریشن کیا گیا تھا جس میں 27 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جب دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور فورسز نے کامیابی سے 27 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ کردیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشت گردوں کے لیڈروں کا خاتمہ یقینی بنایا ہے، دہشت گرد تنظیموں کا ڈھانچہ تباہ اور سہولت کاروں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قیام امن، دہشت گرد حملے ناکام بنانے میں اداروں کا بڑا کردار ہے، سیکیورٹی فورسز نے ہر آپریشن میں بھرپور کردار ادا کیا، امن سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو سختی سے ناکام بنادیں گے۔

Tags: آپریشنز ٹانک خیبر پختوانخوا سیکیورٹی فورسز وادی تیراہ

Post navigation

Previous: مصنوعی ذہانت کی توانائی کی طلب، ماحولیاتی تبدیلی کے نئے چیلنجز
Next: سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

یہ بھی پڑہیے

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.