Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

نائجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے میں 70 افراد ہلاک

news-1737231107-4773

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد پھٹ گیا، جس سے بہنے والا پیٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نائجیریا کے وسطی علاقے میں ہفتے کے روز ایک آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد مقامی لوگ بہتا ہوا پیٹرول بھرنے کے لیے ٹینکر کے ارد گرد جمع ہوئے اور کچھ دیر بعد وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست نائجر میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سربراہ کمار سوکوام کے مطابق 60 ہزار لیٹر پیٹرول سے لدے آئل ٹینکر کو صبح 10 بجے کے قریب دارالحکومت ابوجا کو شمالی شہر کدونا سے ملانے والی سڑک پر ایک جنکشن میں پیش آیا۔

انہوں نے اے ایف پی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے، زیادہ تر متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ہم معلومات اکھٹی کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ایف ایس آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لوگوں کی بڑی تعداد ٹینکر سے پیٹرول نکالنے کے لیے وہاں جمع ہوئی، جب اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ کھڑے ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب تک جائے وقوع سے 60 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال صدر منتخب ہونے کے بعد بولا ٹینوبو نے ایندھن کی سبسڈی ختم کر دی تھی، جس سے اشیائے خوردونوش سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

نائیجیریا میں پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہوئے جب کہ لوگ اس طرح کے حادثات کے دوران پیٹرول کے حصول کے لیے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے۔

واضح رہے گزشتہ سال 8 ستمبر کو شمالی وسطی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کے ایک دوسری گاڑی سے تصادم کے بعد دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی طرح 16 اکتوبر 2024 کو نائیجیریا میں حادثے کا شکار ہونے والے تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے ابتدائی طور پر 94 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے، بعد میں یہ ہلاکتیں 170 تک پہنچ گئی تھیں۔

سال 2020 میں ایف آر ایس سی نے 1531 آئل ٹینکر حادثات کی فہرست دی تھی جس میں 535 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Tags: آئل ٹینکر افریقی ملک نائیجیریا بہتا ہوا پیٹرول پھٹ گیا زور دار دھماکے

Post navigation

Previous: ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے معافی کی اپیل کردی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
Next: مراکش میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.