Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 56 کروڑ ڈالر کے7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی

377424-909755857

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 56 کروڑ ڈالر کے 7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی، مختصر مدت میں دونوں ممالک کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں سے 7 کو معاہدوں کی شکل دی جاچکی ہے جن کی مالیت 56 کروڑ ڈالر ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے۔

دوسری جانب، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم واٹر سمٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب جائیں گے اور کاپ 16 کے سائیڈ لائن ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی ہوں گے۔

Tags: پاکستان حتمی شکل سعودی عرب معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Post navigation

Previous: ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید بند کرنے پر غور
Next: ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی امریکی کوشش پر جوابی کارروائی کرینگے: کریملن

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

یہ بھی پڑہیے

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.