Cricket Australia announces squad for Pakistan tour-Cricket Australia
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوروں کے لیے وائٹ بال سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، جہاں کینگروز تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔





