Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

یونی لیور پاکستان پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد

featurephoto

یونی لیور پاکستان پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے یونی لیور پاکستان پر ’ لائف بوائے (کیئر اینڈ پروٹیکٹ) صابن’ اور ’لائف بوائے ہینڈ واش‘ کے بارے میں ٹیلی ویژن اشتہارات کے ذریعے گمراہ کن دعوے نشر کرنے پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

کمیشن کے بینچ نے مسابقتی ایکٹ 2010 کی دفعہ 10 کی پہلی شق کی خلاف ورزی پر یونی لیور پاکستان کو جاری شوکاز نوٹس سے متعلق کارروائی نمٹادی جو کاروباری اداروں کو گمراہ کن معلومات یا جھوٹے دعووں پر مبنی گمراہ کن مارکیٹنگ کے ہتھکنڈوں میں ملوث ہونے سے روکتی ہے۔

بیان کے مطابق دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے خلاف پابندی کا نفاذ سی سی پی کے بنیادی اختیارات میں سے ایک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن صارفین کو گمراہ کن معلومات سے بچاتا ہے اور حریف کاروباری اداروں کو مسابقت مخالف طرز عمل سے بھی بچاتا ہے جس سے اداروں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریکٹ اینڈ بینکیزر کی جانب سے لائف بوائے صابن اور ہینڈ واش جیسی مصنوعات کے حوالے سے جمع کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر سی سی پی نے یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے اپنی مصنوعات سے متعلق دعوؤں کی تحقیقات کیں جن میں ’جراثیم سے 100 فیصد تحفظ کی ضمانت‘، ’جراثیم سے بچاؤ کیلئے دنیا کا نمبر 1 صابن‘ اور ’10 سیکنڈ میں 99.9 فیصد جراثیم سے تحفظ‘ شامل ہیں۔ ان دعووں کے بارے میں اعلانات انتہائی چھوٹے حروف میں درج تھے جو شاید ہی قابل توجہ تھے۔

جس پر یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کو اپنی مصنوعات کے بارے میں جھوٹے دعوے کرکے صارفین کو گمراہ کرنے اور دیگر کاروباروں کو نقصان پہنچانے کا مرتکب پایا گیا۔

کمیشن کے حکم میں مسابقتی ایکٹ کی دفعہ 10 کی پانچ مختلف خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

حفظان صحت سے متعلق دعووں کو قابل اعتماد سائنسی شواہد سے ثابت نہیں کیا گیا تھا۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شوکاز نوٹس جاری ہونے کے باوجود یونی لیور دھوکہ دہی کے عمل میں ملوث رہی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے کے لحاظ سے یونی لیور کے دھوکہ دہی کے طریقے مختلف ہیں کیوں کہ سعودی عرب، برطانیہ اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں ایک ہی پروڈکٹ کے لیے مختلف الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ دھوکہ دہی پاکستان میں پائی گئی جسے کمیشن نے ناقابل قبول قرار دیا۔

سی سی پی نے یونی لیور کو دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد عائد کیا اور اسے 30 دن کے اندر سی سی پی کے رجسٹرار کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Tags: ٹیلی ویژن اشتہارات لائف بوائے صابن لائف بوائے ہینڈ واش مسابقتی کمیشن آف پاکستان یونی لیور پاکستان

Post navigation

Previous: پیرس اولمپکس : امریکہ 100 تمغے جیتنے والا پہلا ملک بن گیا
Next: ریسلر امان سہراوت ہندوستان کے سب سے کم عمر اولمپک میڈلسٹ بن گئے

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑہیے

Historic defeat at the hands of Bangladesh, Shan Masood likely to resign, sources say-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست، شان مسعودکا مستعفی ہونے کا فیصلہ

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Bangladesh's historic feat, clean sweep of Pakistan in Test series-X
  • کھیل

بنگلا دیش کا تاریخی کارنامہ، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.