PSL 2026 auction complete, franchises finalize squad-PSL
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کی نیلامی لاہور ایکسپو سینٹر میں مکمل ہوگئی، جہاں 800 سے زائد مقامی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے فرنچائزز نے اپنی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی شرکت بھی نمایاں رہی۔
پی ایس ایل 2026 کی نیلامی میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، جنہیں راولپنڈی نے 8.65 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔
ٹیم وار اہم سائننگ کی تفصیل :
راولپنڈی
راولپنڈی نے اس سیزن کے لیے مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دیا۔
نسیم شاہ – 8.65 کروڑ روپے
ڈیرل مچل – 8.05 کروڑ روپے
محمد عامر – 5.4 کروڑ روپے
ٹام کرن – 4.2 کروڑ روپے
رشاد حسین – 3 کروڑ روپے
عبداللہ فضل – 67.5 لاکھ روپے
شاہ زیب خان – 60 لاکھ روپے
ڈین فورسٹر – 60 لاکھ روپے
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ اور نوجوان ٹیلنٹ کا امتزاج پیش کیا۔
فہیم اشرف – 8.5 کروڑ روپے
مارک چیپ مین – 7 کروڑ روپے
محمد وسیم جونیئر – 4.1 کروڑ روپے
میکس برائنٹ – 1.95 کروڑ روپے
سمیر منہاس – 1.9 کروڑ روپے
مہران ممتاز – 1.25 کروڑ روپے
رچرڈ گلیسن – 1.1 کروڑ روپے
عثمان خواجہ – 1 کروڑ روپے
مرزا حمزہ سجاد – 70 لاکھ روپے
غازی غوری – 60 لاکھ روپے
کراچی کنگز
کراچی کنگز نے بین الاقوامی اسٹارز پر بھرپور سرمایہ کاری کی۔
ڈیوڈ وارنر – 7.9 کروڑ روپے
سلمان علی آغا – 5.85 کروڑ روپے
ایڈم زمپا – 4.5 کروڑ روپے
اعظم خان – 3.25 کروڑ روپے
محمد حمزہ – 2.4 کروڑ روپے
فواد علی – 60 لاکھ روپے
رضوان اللہ – 60 لاکھ روپے
عاقب حمید – 60 لاکھ روپے
لاہور قلندرز
لاہور قلندرز نے اپنے مرکزی کھلاڑی برقرار رکھتے ہوئے اسکواڈ کو مزید مضبوط بنایا۔
فخر زمان – 7.95 کروڑ روپے
حارث رؤف – 7.6 کروڑ روپے
اسامہ میر – 3.5 کروڑ روپے
محمد علی شہزاد – 2.7 کروڑ روپے
عبید شاہ – 1.1 کروڑ روپے
داسن شاناکا – 75 لاکھ روپے
محمد فاروق – 60 لاکھ روپے
آصف علی – 60 لاکھ روپے
طیب طاہر – 60 لاکھ روپے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اہم اضافہ کیا۔
خواجہ نفیس – 6.5 کروڑ روپے
ریلی روسو – 5.55 کروڑ روپے
ٹام کرن – 4.2 کروڑ روپے
محمد فیصل – 2.5 کروڑ روپے
فیصل اکرم – 1.25 کروڑ روپے
سعد شکیل – 65 لاکھ روپے
سمیر گل – 60 لاکھ روپے
سیموئل ہارپر – 60 لاکھ روپے
ثاقب خان – 60 لاکھ روپے
جانسن چارلس – 60 لاکھ روپے
سیالکوٹ اسٹالینز
سیالکوٹ اسٹالینز نے متوازن اسکواڈ کے ساتھ لیگ میں قدم رکھا۔
صاحبزادہ فرحان – 5.7 کروڑ روپے
ایشٹن ٹرنر – 4.2 کروڑ روپے
پیٹر سڈل – 2.5 کروڑ روپے
جوش فلپ – 2.3 کروڑ روپے
شان مسعود – 65 لاکھ روپے
جہانزیب سلطان – 60 لاکھ روپے
ڈیلانو پوٹگیٹر – 60 لاکھ روپے
محمد اویس ظفر – 60 لاکھ روپے
لائیکلان شا – 60 لاکھ روپے
عارف یعقوب – 60 لاکھ روپے
حیدرآباد ہیوسٹن کنگسمین
نئی فرنچائز نے بھی نمایاں کھلاڑی حاصل کیے۔
کوشال پریرا – 3.1 کروڑ روپے
محمد عرفان خان – 2.9 کروڑ روپے
محمد علی – 2.15 کروڑ روپے
حیدر علی – 1.5 کروڑ روپے
حماد اعظم – 60 لاکھ روپے
پشاور زلمی
پشاور زلمی نے تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا۔
مائیکل بریسویل – 4.2 کروڑ روپے
خرم شہزاد – 2.7 کروڑ روپے
عامر جمال – 1.9 کروڑ روپے
جوش لٹل – 60 لاکھ روپے
محمد ناہید رانا – 60 لاکھ روپے
محمد آصف خان – 60 لاکھ روپے
مرزا طاہر بیگ – 60 لاکھ روپے
پشاور زلمی نے اپنے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کاشف علی کی شمولیت کی بھی تصدیق کی۔





