فیفا ورلڈ کپ کے گروپ L اور K میں کھیلے گئے میچز میں انگلینڈ، گھانا اور کولمبیا نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔
گروپ K کے میچ میں کولمبیا نے ازبکستان کو 3-1 سے شکست دی کولمبیا کی جانب سے ڈینل مونوز، لوئس ڈائز اور جمنٹن کیمپز نے گول کیے جبکہ ازبکستان کا واحد گول ابوسبیک نے کیا۔
گروپ L میں گھانا نے سخت مقابلے کے بعد پانامہ کو آخری لمحات میں کیے گئے گول کی بدولت 1-0 سے ہرایا میچ کے اختتامی لمحات میں کیلب یرنکی نے گھانا کے لیے فیصلہ کن گول کیا، جبکہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کروشیا کو 4-2 سے شکست دی انگلینڈ کی جانب سے ہیری کین نے2 جبکہ جیوڈ بیلنگھم اور مارکس رشفورڈ نے ایک، ایک گول کیا۔
گروپ K کے ایک اور میچ میں پرتگال اور کانگو کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔
