Sunday, October 13, 2024
HomeTop Newsحماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش...

حماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا: اسرائیل

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ ہم فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو ختم کیا۔
گزشتہ روزعرب ممالک کی پیش کردہ غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کواقوام متحدہ نے بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا۔ اس قرار داد کی فرانس سمیت 120 ممالک نے حمایت کی جبکہ امریکہ، اسرائیل اور آسٹریا سمیت 14 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی تھی۔
اب اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بھی اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنےکا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو ختم کیا تھا۔حماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا: اسرائیل

دوسری جانب فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیے نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ حماس ختم کر دے گا تو ایسا نہیں ہو گا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیے کا مزید کہنا تھا حماس فلسطینی سیاست کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کے حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ جاری ہیں۔حماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا: اسرائیل

یاد رہے کہ فلسطینی ریاست پر قابض اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر سے غزہ کو بربریت اور سفاکیت کا نشانہ بنا یا ہوا ہے اور گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ، بحریہ اور بری فوج نے تینوں اطراف سے شدید بمباری کر کے فلسطین کے مواصلاتی نظام کو تباہ کر دیا اور اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments