پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا
فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
ابتدائی گیم 4-11 سے ہارنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دو گیمز 11-6 اور 11-5 سے جیتے۔
چوتھا گیم انگلش کھلاڑی نے 11-9 سے جیتا، تاہم فیصلہ کن پانچویں گیم میں عمیر عارف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 11-4 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
واضح رہے کہ عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
